ہم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ ہیںوہ اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ،حاجی میرعنایت اللہ خان نوتیزئی

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم ڈانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، قبائلی رہنماء

بدھ 19 مئی 2021 16:55

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2021ء) ممتاز قبائل رہنما و بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنما حاجی میرعنایت اللہ خان نوتیزئی حاجی میربرکت سمالانی سردار مدد خان دوکوگی سردار شاہ محمد شیروزئی ،حاجی میرلشکران سیانی، ملک مولابخش کبدانی، حاجی سعید محمد مینگل، حاجی شاہ نور نوتیزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہے اور وہ اپنے آپ کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم ڈانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اسرائیل گذشتہ ایک ہفتے سے مسلسل حملہ کررہا ہے سینکڑوں معصوم فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں سینکڑوں گھر انکے تباہ ہوئے ہیں فلسطینی معصوم ماوں بہنوں کی مظلومیت کو دیکھ کر دل خون کی آنسو رو رہا ہیانہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور دیگر خلیجی ریاستیں اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے کی بجائے فلسطینی مسلمانوں کے مدد کیلئے باہر نکل آئیں اور اسرائیل کا اینٹ سے اینٹ بجا کر بیت المقدس کی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے اور امت مسلمہ کے تمام حکمران یکجا ہوکر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں انکا مزید کہنا تھا اس وقت عالم اسلام فلسطینی مسلمانوں کے اوپر ظلم و بربریت پر شدید غم و غصے میں ہے ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں