مالداروں کے جانوروں کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،ڈاکٹر سعید احمد بلوچ

جمعہ 4 اکتوبر 2019 18:14

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ضلع چاغی کے ڈپٹی ڈائریکٹر صاحبزادہ ڈاکٹر سعید احمد بلوچ نے نے کہا کہ اس ضلع چاغی کے مختلف یونین کونسلز میں حیوانات کے علاج ومعالجے دیکھ بھال اور چارہ کی تقسیم کے سلسلے میں کیمپ لگائے گئے ہیں سماج آزات فاونڈیشن اسلامک ریلیف اور مسلم ایڈ کے تعاون سے مالداروں کے جانوروں کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں مختلف یونین کونسلز میں قائم کیے گئے کیمپوں میں جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسین کی جاتی ہے اور انہیں چارہ بھی فراہم کی جاتی ہے ضلع چاغی میں مالداری کے شعبے کی ترقی اور افزائش نسل کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک بھر پور کوشش کررہی ہے کیونکہ ضلع چاغی کے لوگوں کا انحصار مالداری کے شعبے سے وابستہ ہے اس سلسلے میں بلاتفریق مالداروں کے فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ اس شعبے سے وابستہ لوگ اپنے پاوں پر کھڑی ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں