عوام مہنگائی کے سونامی سے کوفت کا شکار ،امین آباد کے عوام کو رمضان میں ریلیف فراہمی کیلئے اقد ما ت اٹھا ئے جا ئیں، حاجی محمد وارث

منگل 19 مارچ 2024 19:27

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) یونین کونسل آمین آباد کے چیئرمین حاجی محمد وارث محمدحسنی اور وائس چیئرمین ضیاء الحق محمد حسنی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ آمین آباد گنجان آبادی رکھنے والے علاقہ کے عوام مہنگائی کے سونامی سے شدید کوفت کا شکار ہیں امین آباد کے عوام کو اس رمضان میں کوئی ریلیف نہیں دیاگیا ہے ڈی سی چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے ہمیشہ چاغی دالبندین تفتان میں سستا چینی دیا ہیں جبکہ امین آباد یکسر نظرانداز ہیں امین آباد ایک گنجان آباد علاقہ ہے جس کی آبادی 10000سے بھی زیادہ ہیںدس ہزار سے زیادہ آبادی رکھنے والے امین اباد کے بازار میں ایک بھی یوٹیلیٹی اسٹور نہیں ہیں کیایہ ظلم اور ناانصافی نہیں ہے امین آباد کے غریب عوام اس طوفان مہنگائی میں اپنا فریاد کس کے پاس لے جانے کیا امین آباد ضلع چاغی کا حصہ نہیں ہے اگر امین آباد کے عوام چاغی کے باسی ہیں تو پھر امین آباد کے عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ امین آباد کے عوام یوٹیلیٹی اسٹور سے محروم ہیں اس کے علاؤہ موجودہ رمضان ریلیف پیکیجز سے بھی یکسر نظر انداز ہیں ڈی سی چاغی نے چینی سستا پیکج میں امین آباد کو نظرانداز کی ہے امین آباد کے عوام کو زندگی کی تمام سہولیات اور ریلیف پیکجز سے محروم کرکے بدامنی کے حوالے کیاگیا ہے روزانہ چوری ڈکیتی کے واقعات ہورہے ہیں ہم وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان ڈی سی چاغی اور یوٹیلیٹی اسٹور کے ریجنل اور زونل آفیسرز سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ امین آباد جیسے گنجان آباد علاقہ کے لئے یوٹیلیٹی اسٹور کے ایک برانچ کھولاجا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ڈی سی چاغی امین اباد بازار میں بھی چینی آٹا سستا رمضان ریلیف کیمپ قائم کرے تاکہ رمضان المبارک میں غریبوں کو ریلیف مل سکے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں