دالبندین پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث چوروں کے خلاف گیرا تنگ

منگل 19 مارچ 2024 22:51

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) دالبندین پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث چوروں کے خلاف گیرا تنگ ایک ہفتے میں پولیس کی تیسری کاروائی ایس ایچ او دالبندین عبدالستار سمالانی اور ایس آئی پولیس عبدالقادر مینگل نے دالبندین پولیس تھانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلی داؤد آباد دالبندین میں چوری میں ملوث حزب اللہ اور منظور کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل راؤنڈ اور میگزین برآمد کرلی جو واردات میں استعمال کیے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف گیرا تنگ کرکے چوری کے وارداتوں میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے بہت جلد اسٹریٹ کرائم میں ملوث نیٹ ورک کا خاتمہ کریں گے اس سلسلے میں میڈیا کی توسط سے شہریوں سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث ہونے والوں کی فوری نشاندھی کریں تاکہ پولیس بروقت پہنچ کر انہیں گرفتار کریں۔

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں