وزیر اعظم ہاؤس کی نگرانی میں چلنے والے پاکستان سٹیزن پورٹل کو ضلعی سطح پر بھی نافذالعمل کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر دالبندین

جمعہ 4 اکتوبر 2019 21:35

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر فتح خان خجک کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی نگرانی میں چلنے والے پاکستان سٹیزن پورٹل کو ضلعی سطح پر بھی نافذالعمل کردیا گیا عوام اپنے مسائل اس موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین پریس کلب کے صحافیوں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کی ازالے کے لیے گزشتہ روز تمام سرکاری اداروں کے ضلعی سربراہان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام افسران کو ایسے شکایات کی ازالے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی. ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر ابھی تک ضلع چاغی سے کم شکایات موصول ہوئی ہیں تاہم جتنے موصول ہوئے ان کے ازالے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہی.

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے چاغی لیویز فورس نے جرائم اور دہشت گردی کے متعدد واقعات کو ناکام بنادیا جبکہ کئی جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا جس کی وجہ سے امن عامہ کی صورتحال بہتر ہوئی. ان کا کہنا تھا کہ وہ خود دفتر اور گھر میں بھی رات گئے تک سرکاری امور نمٹاتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر عوام کے مسائل کا جائزہ بھی لیتے ہیں جبکہ ہمہ وقت ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈی سی آفس آنے والے تمام سائلین کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جاسکی.

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے عوام کے مسائل حل کرنا اور سرکاری امور سمیت ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کے لیے تمام صلاحیتیں اور وسائل بروئے لائے جارہے ہیں�

(جاری ہے)

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں