آنے والے دنوں بڑی تعداد میں مزید لوگ بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے ،اکثریت نوجوانوں کی ہے ،منیر احمد سنجرانی

پیر 14 جون 2021 18:06

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء)بی اے پی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منیر احمد سنجرانی کی قیادت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلعی آفس سیکرٹری پیر جان سنجرانی ملک مقصود سمالانی، یوتھ ونگ کے ضلعی رابطہ سیکرٹری عامر سنجرانی، اسٹوڈنٹس ونگ کے جنرل سیکرٹری گل بدین ساسولی، ودیگر موجود تھے اجلاس سے بی اے پی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر منیر آحمد سنجرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آنے والے دنوں بڑی تعداد میں مزید لوگ بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کرینگے جن کی اکثریت نوجوانوں میں ہے نوجوان کا معاشرہ میں بہت اہم کردار ہوتا ہے اس وقت زیادہ تر آبادی بھی نوجوانوں کی ہے نوجوان بی اے پی کی منشور سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کرینگے انکا مزید کہنا تھاضلع کے نوجوان بی اے پی رخشان ڈویڑن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کی مخلصانہ قیادت اور علاقے کے نوجوانوں کے ساتھ قرب اور محبت سے کافی متاثر ہورہے ہیں میر اعجاز خان سنجرانی نفرت اور مخالفت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور بلا رنگ ونسل لوگوں کی خدمت کرتے ہیں اس وقت صرف چند لوگوں کی نہیں بلکہ ضلع بھر کے تمام لوگوں سے محبت اور خندہ پیشانی سے پیش آتے ہیں اسی وجہ سے جب وہ دالبندین یا ضلع کا دورہ کرتے ہیں لوگ جوق درجوق ان سے ملاقاتیں کرتے ہیں یہ انکی مخلصانہ قیادت کرنے کا نتیجہ ہے آج بی اے پی پارٹی ضلع بھر میں فعال ہورہی ہے اور رخشان ڈویژن میں ایک قوت کی طرح ابھر رہی ہے یہ انکی محنت کا نتیجہ ہے انکا مزید کہنا تھا ہمیں پارٹی کو مز ید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے دن رات محنت کی ضرورت ہیں اجلاس میں پارٹی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے اجلاس میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شریک تھے ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں