خون عطیہ کرنے کے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ضرورت مندوں کو خون عطیہ کریں،ڈپٹی کمشنر چاغی

پیر 14 جون 2021 18:06

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) ضلع چاغی میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ مرکزی بوائز ہائی اسکول دالبندین کے کانفرنس ہال میں فلاحی ادارے بولان بلڈ بینک کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر وہاب بلوچ، بولان بلڈ بینک کے چیئرمین محمدبخش بلوچ، دالبندین پریس کلب کے سابق صدر علی رضا رند، آل پارٹیز کے چیئرمین مولوی علی محمد بڑیچ، سماجی رہنماء قاضی میر احمد حسن زئی، قدیر بڑیچ سمیت دیگر مقررین نے خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بولان بلڈ بینک کی کارکردگی کو سراہا جو تھیلیسمیا کے مریضوں اور ہنگامی حالات میں ہر طرح کی متاثرہ افراد اور مریضوں کو مفت خون عطیہ کرتی ہے مقررین نے بولان بلڈ بینک کے ساتھ اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خون عطیہ کرنے کے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ضرورت مندوں کو خون عطیہ کریں انہوں نے کہا کہ تھیلیسمیا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اس کے وجوہات پر غور کرنا ہوگا جس کے لیے شادی سے پہلے ٹیسٹ کرانا لازمی ہے انہوں نے بولان بلڈ بینک اور اس کے چیئرمین محمدبخش بلوچ و ان کے ٹیم کی خدمات کو سراہا محمد بخش بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کئی مشکلات کے باوجود وہ ضرورت مند افراد کو مفت خون عطیہ کررہے ہیں جس میں بلڈ ڈونرز سمیت مخیر حضرات کی بھرپور تعاون حاصل ہی. آخر میں بولان بلڈ بینک کی جانب سے خون عطیہ کرنے والے ڈونرز میں تعریفی شیلڈ تقسیم کیے گئے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں