سیاسی جماعت کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی گئی تھی جس سے پریس کلب کے تمام ممبران لاعلم رہے ،دالبندین پریس کلب رجسٹرڈ

ایک دو افراد کو اپنی پسند کی بنیاد پر بلا کر پریس کانفرنس کا لفظ استعمال کرنے کی دالبندین پریس کلب سختی سے وضاحت کرتا ہے،تر جمان کا بیان

ہفتہ 21 اگست 2021 22:17

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2021ء)دالبندین پریس کلب رجسٹرڈکے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی تھی پریس کانفرنس میں دالبندین پریس کلب رجسٹرڈ کو اطلاع نہیں دی گئی تھی پریس کانفرنس سے پریس کلب کے تمام ممبران اور عہدیداران لاعلم رہے ایک دو افراد کو اپنی پسند کی بنیاد پر بلا کر پریس کانفرنس کا لفظ استعمال کرنے کی دالبندین پریس کلب سختی سے وضاحت کرتا ہے اس پریس کانفرنس سے دالبندین پریس کو کوئی تعلق نہیں ہے اور تمام سیاسی ،سماجی،قبائلی، سرکاری ونیم سرکاری، اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کسی بھی قسم کے پروگرام اور پریس کانفرنس کرنے سے قبل حسب معمول کی طرح دالبندین پریس کلب سے رابطہ کرے چند ایک افراد جو دالبندین پریس کلب کے تمام صحافیوں کو دھوکہ میں رکھ کر پریس کانفرنس یا دیگر پروگرام میں شرکت کرکے عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور دالبندین پریس کلب کے تمام بڑے اداروں کے نمائندگان اور اکثریت ممبران اور عہدیداران پریس کلب کے ساتھ ہے ایک فرد جو دالبندین پریس کے نام کو غلط استعمال اور پریس کلب کے اندر انتشار پھیلانے کی کئی بار ناکام کوششیں کی ہے بہت جلد دالبندین پریس کلب کے کابینہ اجلاس میں اس شخص کے خلاف عملی اور قانونی چارہ جوئی کیا جائے گا ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں