پاک ایران شاہراہِ پر بابائے چاغی پینل اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے ٹاہر جلا کر آر ڈی سی شاہراہ بلاک کر دی

جمعہ 9 فروری 2024 23:09

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) پاک ایران شاہراہِ پر بابائے چاغی پینل اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے ٹاہر جلا کر آر ڈی سی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لئے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔بابائے چاغی پینل اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے پی بی 32 میں دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہوکر پاک ایران شاہراہ آر سی ڈی شاہرہ پر دھرنا دیکر کارکنوں کی ہمراہ بیٹھ گئے۔

اس موقع پر بابائے چاغی پینل کے سربراہ سابق چیرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہمیں باقاعدہ طور پر کنٹرول روم سے کال کرکے سخی میر امان اللہ خان نوتیزئی کی جیت کی مبارکباد دی تھی لیکن اب۔الیکشن کمیشن اور آر او کی ملی بھگت سے ہماری مینڈیٹ کو چوری کرنے کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

باقاہدہ پری پلان کے تحت جہاں ہماری ووٹرز کی تعداد زیادہ تھی وہاں خان پینل کی چواہس پر اسٹاف تعینات کردی گئی تھی اور ہماری ووٹرز کو ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ پیدا کی۔

اور ہمارے چند پولنگ سٹیشن پر خان پینل کے رہنماؤں نے بدمعاشی کی اور پولنگ کو جان بوجھ کر بند کردی تاکہ ہمارے ووٹرز ووٹ کاسٹ نہ کرے۔ہم نے ڈی آر او کو باقاعدہ درخواست دی کہ ہمارے 12 پولنگ سٹیشن پہ دوبارہ ری پولنگ کی جائے اور چیرمین سینٹ حاجی صادق سنجرانی کی نوٹیفکیشن کو روک دیں۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گے تو ایک اور دھرنا ڈی سی آفس کے سامنے دینگے۔ اور یہ ہمارا احتجاج جاری رہیگا اور پاک ایران شاہراہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرینگے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں