14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں بلوچستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی دکھانے ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ 25 دسمبر 2019 17:44

14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں بلوچستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی دکھانے ایوارڈ سے نوازا گیا
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2019ء) 14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دیکھائی بلوچستان تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے صدر نصیب اللہ بابر جنرل سیکرٹری اخترخان ترین نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ 14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2019ء میں بلوچستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔

ٹیم نے 2 گولڈ اور 01 برونز میڈل حاصل کئے بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن میں فرید احمد گولڈ میڈل نائلہ محمد نعیم گولڈ میڈل زبیر احمد براونز میڈل حاصل کرلیا۔ کورین کوچ نے کورین سفیر کے ذریعے میر فیروزشاہ نوتیزئی کو اچھی کارکردگی دکھانے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا کیونکہ اپنے علاقے کے کھلاڑیوں کو نیشنل و انٹر نیشنل سطح پر متعارف کیا گیا صدر بی ٹی اے اور جنرل سیکرٹری نے کہا کہ یہ ایک بہترین مستقبل کی ابھرتی ہوئی کرن ہے جس سے صوبے کے دیگر ننے کھلاڑیوں کو بھی استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

دراثناء مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے ریلوے محمد اقبال سنجرانی نے گولڈ میڈل اور واپڈا کے ہارون ترین نے گولڈ میڈل محمود سلورائر فورس کے سلمان ڈاڈ گولڈ میڈل شہزاد گولڈ میڈل شاہ زیب سلور۔ حاصل کرلیا بلوچستان اولپمک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیر محمد ترین صدر بی ٹی اے نے نصیب اللہ بابر جنرل سیکرٹری اختر خان ترین بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے چیرمین حاجی عبدالستار کشانی شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین کے کوچ میر فیروزشاہ نوتیزئی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز جیتنیوالے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ آپ محنت جاری رکھیں بی ٹی اے ہمیشہ آپ کی رہنمائی کرے گی۔

اس کے ساتھ پیٹرن ان چیف بی ٹی اے اور سیکرٹری جنرل بی او اے شیر محمد ترین نے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور یقین دلایا کہ بی ٹی اے اور بی او اے آپ کے تعاون کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں ٹیلینٹ کی کمی نہیں ہے صرف اسپورٹس سرگرمیوں میں بلوچستان حکومت کو سرپرستی کرنا چاہئے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑی اپنے صوبے اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں ۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں