5جولائی مالاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نافذ کرنے والوں کا یوم احتساب ثابت ہوگا ،شہزادہ میا ں گل خرم

پیر 16 جولائی 2018 18:41

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 8مالاکنڈ اور والی سوات کے نواسے شہزادہ میا ں گل خرم باچا نے کہا کہ25جولائی مالاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نافذ کرنے والوں کا یوم احتساب ثابت وہ وزیر آباد میں منعقدہ ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوڈ نے کہا کہ منتخب ہوکر مالاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری حیثیت بحال کروں گا،مالاکنڈ کی پسماندگی کے ذمہ دار دلفریب سیاسی نعرے لگانے والے سیاستدان ہیں ، مالاکنڈ میں عوام ایمپورٹڈ امیدواروں کو مسترد کردیں گے، 25جولائی کو مالاکنڈ کے عوام کرپٹ سیاسی کلچر کو مسترد کرکے ان کا ساتھ دیں گے، منتخب ہوکر مالاکنڈ کے عوام کی محررومیوں کا کاتمہ کرکے دم لوںگا۔

شہزادہ میا ں گل خرم باچا نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے میدان میں نکلے ہیں اور محروم طبقات کی بہبود اور ترقی کیلئے دن رات ایک کرکے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام ان کی قومی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے آبا ئو اجداد نے 100سال حکومت کی ہے اور ایک عام آدمی کی تعلیمی ، صحت اور انفراسٹرکچر ل ترقی کیلئے دور رس اور ٹھوس اقدامات کئے جن کی گواہ سوات سٹیٹ کی ہر گلی اور ہر گائوں ہے لیکن آج تک نہ قوم کا ایک پیسہ کھایا نہ کرپشن کی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ہمارے اوپر انگلی تک اٹھا سکتے ہیں اگر مالاکنڈ کے عوام نے ساتھ دیا اور انہیں منتخؒب کرلیا گیا تو وہ اپنے اباء و اجداد کی تاریخ دہرالیں گے اور مالاکنڈ کی ترقی کیلئے ، یہاں کے عوام کی معاشی اور معاشرتی حالت بہتر بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کریں گے۔

انہون نے کہا کہ مالاکنڈ میںغربت کی شرح انتہائی حد تک پہنچ چکا ہے جس کی بنیادی وجہ عوام کے ووٹوں سے منتخب سیاستدانوں کی جانب سے قوم کے دولت کو اپنے جیبوں مین بھرنے اور عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی اور پالیسیاں نہ ہونا ہے ۔انہون نے یقین دہانی کرائی کہ منتخب ہوکر وہ مالاکنڈ کے عوام کے بہتر مفاد میں فیصلہ سازی کریں گے اور مالاکنڈ ڈویژن پر ٹیکس نافذ کرنے والے سیاستدانوں کا یوم احتساب 25جولائی ثابت ہوگا۔ اس موقع پر حاجی سید محمد، حاجی اعتبار خان ، حاجی محمد اور دیگر بھی خطاب کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ 25جولائی کو بیل کے انتخابی نشان پر مہر ثبت کریں ۔

درگئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں