۱ ڈسکہ میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ، جواں سالہ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر خاوند کی طلاق کی دھمکی

اتوار 5 ستمبر 2021 19:25

ؔڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) ڈسکہ میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کر دی گئی جواں سالہ خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر خاوند نے اسے طلاق کی دھمکی دے دی. تفصیلات کے مطابق ڈسکہ گلہ شہیداں والا کی رہائشی ساجدہ پروین نے کچھ عرصہ قبل اپنے بیٹے علی ذیشان تصدق کی شادی رچائی. شوہر علی ذیشان نے دو ماہ کا عرصہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ گزار اور جنوری میں بیرون ملک چلا گیا اور چند دن بعد بیوی سے رابطہ کرنا ترک کر دیا.

ستم یہ کہ ساس ساجدہ پروین، جو کہ پوتے کی خواہش مند تھی، نے اپنی حاملہ بہو کو گھر سے یہ کہہ کر نکال دیا کہ بچے کی پیدائش کے وقت وہ اسے گھر لے آئے گی. مگر وعدہ کے مطابق نہ تو وہ بہو کو لینے آئی بلکہ ستم در ستم، ایک ماہ قبل، بیٹی پیدا ہونے پر طلاق کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

سنگدل باپ نے تو بیٹی کو دیکھنا تک گوارہ نہ کیا جو کہ ایک ننھی جان کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہی. بچی کی ماں نے انصاف کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے اور استدعا کی ہے کہ بیٹی تو اللہ کی رحمت اور خدا کی مرضی سے ہے لہذا معاشرے میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت کارروائی کی جائے تاکہ کسی ظالم کو آئندہ ایسا سلوک کرنے کی جرات نہ ہو.

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں