ڈسکہ میں ولیمہ کے مہمانوں کولیکرجانیوالی منی بس اور تیزرفتار ٹرک میں تصادم ،ڈرائیور ، ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد شدیدزخمی

اتوار 10 مارچ 2024 21:10

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) ڈسکہ میں ولیمہ کے مہمانوں کولیکرجانیوالی منی بس اور تیزرفتار ٹرک میں تصادم سےڈرائیور ، ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد شدیدزخمی پوگئے ہیں،زخمیوں کوحالت تشویشناک ہونے پر لاہورریفرکردیاگیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ رات ڈسکہ کا فرخ بٹ اپنی منی بس میں ولیمہ پر مہمانوں س بی بی ،نظام،ربی بی ،عبداللہ اورک بی بی غیرہ کو لیکر پسرور کے گائوں بن باجوہ جا رہے تھے جب ان کی منی بس ڈسکہ کے نواحی گاوں للر کے قریب پہنچی تو تیزرفتارٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں منی بس میں سوار تمام مسافرشدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیا،جہاں پر ڈرائیور فرخ بٹ اور خاتون س زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر لاہور ریفرکردیاگیا ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں