ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ کا تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 8 مارچ 2024 13:22

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کرنے اور ٹائم فریم کےاندر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے بلا تعطل انعقاد کا مقصد شہریوں کی افسران تک رسائی کو آسان اور باعزت طریقہ سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں