ڈسکہ میں دو مختلف واقعات میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا

منگل 19 مارچ 2024 19:40

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) ڈسکہ میں دو مختلف واقعات میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو قتل کر دیا ۔پہلے واقعہ میں سوہاوہ ڈسکہ کاعلی اصغر ہمراہ بھائی آفتاب‘نور حیدر اور چچا محمدافضل جامع مسجد فاروقیہ کے سامنے موجود قبرستان کےدائرہ میں موجود تھے کہ ملزمان مہتاب اور فخرجوکہ پہلے سے وہاں کھڑے تھے تو پرانی رنجش کی بنا پر ملزمان انہیں اپنے پاس دیکھ کر طیش میں آ گئے اور ان پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں نوجوان آفتاب گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے واقعہ میں ڈسکہ کے نواح آدمکے چیمہ کے غلام مرتضیٰ کے بیٹے زین علی کو ملزم حامد اور ایک نامعلوم نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکےملزمان کو گرفتارکرنے کے لیے تلاش شروع کردی۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں