ڈسکہ میں خاوند نے پہلی بیوی کیساتھ ملکر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

جمعرات 2 مئی 2024 19:14

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) ڈسکہ میں خاوند نے پہلی بیوی کیساتھ ملکر دوسری بیوی کو قتل کر دیا۔ ڈسکہ کےنواحی گاؤں بدوکے چیمہ کے عدیل کی ہمشیرہ کی شادی چار سال قبل گاؤں کنڈن سیان کے محمد شہباز کیساتھ ہوئی اس کی پہلی اور دوسری بیوی اکٹھے ایک ہی گھر میں رہتے تھے محمد شہباز اکثر اوقات اپنی پہلی بیوی کے کہنے پر دوسری بیوی کوتشددکانشانہ بنایا کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس نے اپنی پہلی بیوی فائزہ کیساتھ ملکر دوسری بیوی علشباء کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں کر کے پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ بھجوا دی پہنچا اور مقتولہ کے بھائی عدیل کی مدعیت میں اس کے خاوند شہباز اور اسکی پہلی بیوی فائزہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش شروع کر دی۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں