تین شہریوں کے اغواء برائے تاوان کے جرم میں ڈسکہ سٹی پولیس کے تین اہلکار گرفتار

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:53

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) تین شہریوں کے اغواء برائے تاوان کے جرم میں ڈسکہ سٹی پولیس کے تین اہلکار ملوث پائے گئے، پولیس کے اعلی افسران کی قیادت میں چھاپہ مار کر تینوں پولیس اہلکاروں کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اہلکاروں نے گزشتہ روزکالج روڈ کےعبدالرحمان ، عبداللہ اورسلیم اخترکو اغوا کے بعد پرائیوٹ ٹارچر سیل میں بند کر کےرکھاتھا ،پولیس اہلکار سلیم ، فیاض اور افتخارنے تین شہریوں کو قید کرکے تاوان کیلئے گھروں پر کالیں کیں ۔

15 پر نامعلوم کال پرڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے ڈی ایس پی ڈسکہ سعادت علی اور نفری کے ہمراہ اہلکاروں کو گرفتار مغویوں کو برآمد کرلیا ۔اعلی سطح کی انکوائری کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دوسرے روز درج کیا گیااور انہیں انہی کے تھانےسٹی ڈسکہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں