ڈسکہ،ڈکیتی وچوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،بکرا،موبائل فونز اورگندم سے محروم ہوگئے

بدھ 29 جون 2022 00:03

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2022ء) ڈکیتی وچوری کی چار مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ،بکرا،موبائل فونز اورگندم سے محروم ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کا حسنین تھانہ موترہ کے علاقہ گھوئینکی میں ہوٹل پر کھانا کھارہاتھاکہ اسی دوران دو مسلح ڈاکو آگئے اور اس کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر نقدی 50 ہزار روپے ،موبائل فونز ودیگرسامان چھین کرفرارہوگئے ،گوپی پور کے ولید کے ڈیرہ سے نامعلوم چور بکرا مالیتی 30 ہزا رروپے چوری کرکے لے گئے ،برج چیمہ کے نذیر کے گھرسے نامعلوم چور نقدی 4ہزار روپے اور پانچ من گندم چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں