امتحانی سینٹرز میں کاپی کلچر کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرچکے ہیں،

دفعہ 144 کے تحت امتحانی سینٹرز میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخل ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے، بی اے بی ایس سی امتحانی سینٹرز

جمعہ 5 اکتوبر 2018 19:53

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2018ء) جامعہ بلوچستان کی جانب سے بی اے بی ایس سی کے سالانہ امتحان 2018ء صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی جاری ہیں طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے ڈیرہ بگٹی میں ایک ہی سینٹر قائم کی گئی ہے جن میں سینکڑوں طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ بگٹی میں سینٹر نمبر 1 میں بوائز جبکہ سینٹر نمبر2 میں گرلز یعنی طالبات کے لئے قائم کی گئی ہے صبح و شام دونوں اوقات کار میں سیکڑوں ریگولر اور پرائیوٹ طلبہ و طالبات مختلف مضامین میں امتحان دے رہے ہیں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ بگٹی کے دونوں سینٹرز میں محمود بگٹی منیب بگٹی اور عبدالغفار بگٹی فرائض انجام دے رہے ہیں ڈیرہ بگٹی بی اے بی ایس سی امتحانی سینٹرز کے منتظمین و دیگر عملہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی سینٹرز میں کاپی کلچر کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرچکے ہیں دفعہ 144 کے تحت امتحانی سینٹرز میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخل ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے انتظامیہ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح پولیس انتظامیہ کا تعاون جاری رہا تو جلد ہی صوبے بھر سے بوٹی مافیا کا خاتمہ ہوگا اور کاپی کلچر ہمیشہ کے لئے دفن ہوجائے گا ان کا کہنا تھا کہ جامعہ بلوچستان کے کنٹرولر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی جانب سے نقل کی ناسور کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور تائید کرتے ہیں کیونکہ نقل اور کاپی کلچر کے سہارے طلبہ و طالبات ذہنی صلاحتیوں سے محروم ہوکر کاپی کلچر کے سہارے صرف ڈگریوں کی حصول تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں اور مقابلے کے امتحانات میں ناکام ہوکر رہ جاتے ہیں انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کاپی کلچر سے گریز کریں کسی بھی امیدوار کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جن کو تین سال کے لئے جامعہ بلوچستان اپنے ادارے سے تین سال کے لئے کسی بھی امتحان میں شمولیت سے محروم رکھے گا اور کہا کہ اگر کسی بھی طالب نے کسی کی جگہ پر بیٹھ کر پیپر دیتے ہوئے پکڑا گیا تو دفعہ 144 کے تحت انہیں پولیس کے حوالے کیا جائے گا جن کے لئے قید اور جرمانے کی سزا بھی مقرر ہے انہوں نے کہا کہ کاپی کلچر کو جب تک ہم جڑ سے اکھاڑ نہیں پھنیکیں گے اس وقت تک بچے اعلی سطح کے ڈگریوں اور بہترین عہدوں پر رسائی سے محروم رہ جائیں گے اور کہا کہ کاپی کلچر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا اور جامعہ بلوچستان کی جانب سے تشکیل شدہ ٹیمیں آکر امتحانی سینٹرز کا دورہ کریں تاکہ امتحانی عملے کی حوصلہ افزائی ہوسکے

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں