ڈیرہ بگٹی میں گھر کے باہر نصب بارودی سرنگ دھماکے کے باعث نوجوان شدید زخمی

ہفتہ 9 فروری 2019 20:10

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں گھر کے باہر نصب بارودی سرنگ دھماکے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز سابق فراری کمانڈر بھورا رامینزئی بگٹی کے گھر کے باہر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ اس وقت زور دھماکے سے پھٹ گیا جب اس کے نوجوان بھائی کا پاوں بارودی سرنگ سے ٹکراگیا دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی کمسن زخمی نوجوان کی شناخت دس سالہ گزو خان رامینزئی کی نام سے کی گئی جو کہ بھورا رامینزئی کا چھوٹا بھائی ھے دھماکے سے بچے کا ایک ٹانگ اڑ گیا جبکہ دوسرے پاوں کو بھی شدید زخم آئے دھماکے کے بعد بچے کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد فوری طور پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی دھماکے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں پہنچ کر شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں