تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کا انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 46.57فیصد رہا

جمعرات 21 دسمبر 2023 15:32

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2023ء) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ،جس میں کامیابی کا تناسب 46.57فیصد رہا۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتائج کو آن لائن کیا۔اس موقع پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالرحمن،کنٹرولر امتحانات مظہر حسین،احمد علی قریشی اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحانات میں 10 ہزار 931 امید واروں نے حصہ لیا،جس میں سے 5 ہزار 91 امیدوار کامیاب ہوئے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 46.57 فیصد رہا۔طالبات کی کامیابی کا تناسب 54.87 فیصد اورطلبا کی کامیابی کا تناسب 41.42 فیصد رہا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ ضلع لیہ میں کامیابی کا تناسب 50.05 فیصد ،ضلع مظفر گڑھ میں کامیابی کا تناسب 50.37 فیصد،ضلع ڈی جی خان میں 49.26 فیصد ،راجن پور میں 36.35 جبکہ کوٹ ادو میں کامیابی کا تناسب 39.93 فیصد رہا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں