ڈی جی خان میں سیوریج کے نظام کو برباد کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی

شر پسند عناصر نے اینٹوں کی بوری سے گزر بھر کئے ہوئے تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 اکتوبر 2019 17:34

ڈی جی خان میں سیوریج کے نظام کو برباد کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 اکتوبر 2019ء): ڈیرہ غازی خان میں سیوریج کے نظام کو برباد کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سیوریج کے نظام کو برباد کرنے کی سازش سے پردہ اُٹھ گیا۔ شر پسند عناصر نے اینٹوں کی بوری سے گزر بھر کئے ہوئے تھے۔ شاہ سکندر روڈ ڈیرہ غازی خان میں اہلِ علاقہ کی جانب سے سیوریج کا نظام ٹھیک نہ ہونے کی شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر متعلقہ اداروں نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا تو یہ انکشاف سامنے آیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد متعلقہ حکام نے سیوریج سے ٹف ٹائلوں کی بھری ہوئی بوری برآمد کی اور مین ہول کو مٹی ڈال کر بند کیا گیا تھا۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے متاثرہ جگہوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کارروائی کے بعد علاقہ مکینوں نے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں شرپسند عناصر کی اس گھناؤنی حرکت کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا تھا تاہم ہماری بروقت شنوائی ہوئی جس پر اداروں نے کارروائی کی ۔ اُمید ہے کہ جلد سیوریج کے نظام کو بحال کر دیا جائے گا اور شر پسند عناصر کو ڈھونڈ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں