ڈیرہ غازیخان ، ٹرک اور وین میں تصادم ، 2 جاں بحق

پیر 12 جون 2017 12:26

ڈیرہ غازیخان ، ٹرک اور وین میں تصادم ، 2 جاں بحق
ڈی جی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) ڈی جی خان میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں دو افراد جابحق ۔ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے ٹرک کا ڈرائیور قابو نہ پاسکا اور ٹرک مخالف سمت سے آنیوالی وین سے ٹکرا گیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمی ہونے والی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ پولیس حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں