ڈیرہ غازی خان کی متعدد سڑکیں ٹُوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات آئے روز کا معمول بن گئے

ٹرانسپورٹس کھٹاراہونے لگی ہیں،مسافر شدید سفری اذیت کا شکار ہو چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 4 نومبر 2019 15:23

ڈیرہ غازی خان کی متعدد سڑکیں ٹُوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات آئے روز کا معمول بن گئے
ڈیرہ غازی خان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4 نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی،منشاء فریدی ) ڈیرہ غازی خان تا چوٹی زیریں براستہ چِٹ ڈگر اور براستہ مانکہ روڈ، ڈیرہ غازی خان تا سخی سرور، رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جس کے سبب ٹرانسپورٹیشن اور ٹریفک کیلیے شدید مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ مذکورہ روڈز کی شکست و ریخت کے باعث آئے روز مہلک حادثات معمول بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چوٹی زیریں تا جام پور، چوٹی زیریں تا بستی تالپور، چوٹی زیریں تا حضرت والا بنگلہ مانکہ روڈ اسی طرح بستی تالپور تا پل 23 درخواست جمال خان اور پل 23 تا چوکی کپر درخواست مائنر روڈز بُری طرح سے ٹوٹ چکے ہیں۔ مذکورہ روڈز پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹس کھٹارا ہونے لگی ہیں اور مسافر شدید سفری اذیت کا شکار ہونے لگے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب اور مقامی ایم این اے اور ایم پی ایز سے روڈز کی از سر نو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں