ڈیرہ غازی خان، سیکورٹی کے سخت انتظامات ،شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں 23 جلوس نکالے گئے،47 مجالس منعقد ہوئیں

منگل 28 ستمبر 2021 16:27

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) آر پی او فیصل رانا کی کمانڈ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں 23 جلوس نکالے گئے،47 مجالس منعقد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ، مظفرگڑھ اور راجن پور میں مجموعی طور پر 23 شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوس نکالے گئے جبکہ 43 مجالس منعقد ہوئیں،ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا سارا دن ریجن بھر کے جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی کی نگرانی کرتے رہے، ان کی کمانڈ میں کام کرنے والے کنٹرول روم میں ریجن بھر کے شیڈولڈ جلوسوں کی لمحہ بہ لمحہ سیکورٹی صورتحال بتائی جاتی رہی،آر پی او فیصل رانا چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز ،تمام ایس ڈی پی اوز کو براہ راست پروفیشنل ہدایات دیتے رہے،آر پی او فیصل رانا کی سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے ریجن بھر میں تم۔

(جاری ہے)

شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی مجالس بروقت شروع ہوئیں،بر وقت ختم ہوئیں جس کے بعد بروقت شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی جلوس برآمد ہوئے،آر پی او فیصل رانا کی ہدایات کے تحت جلوسوں کے متعین روٹس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا ،جلوسوں کا ایک ہی داخلی و خارجی راستہ تھا،جلوس میں شریک مردو خواتین کو واک تھرو گیٹس سے گزار کر میٹل ڈی ٹیکٹر سے فزیکلی چیک کیا جاتا رہا ،خواتین عزاداروں کو لیڈی پولیس چیک کرتی رہی،جلوسوں کے راستے میں آنے والی مارکیٹیں اور بازار بند رہے،رہائشی علاقو ں میں چھتوں اور کھڑکیوں میں کھڑے ہونے کی پابندی پر سختی سے عمل کروایا گیا،روٹس کے ,,ٹربل پوائنٹس،، پر ڈی پی اوز خود موجود رہے،آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ کی وجہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں