ڈی آئی خان پولیس کی کاروائی،9افرادگرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:33

ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو پسٹل ، دو رائفل ،ایک ریوالور ،تین بندوق، چرس اور شراب برآمد کرکے 09 افراد کو حراست میں لے لیا ، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ پولیس نے جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران دو پسٹل ،دو رائفل ،ایک ریولور ،تین بندوق بارہ بور ،تیس سے زائد کارتوس ،دولیٹر شراب اور دو سو پچاس گرام چرس برآمد ہونے پر 09ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالا ت میں بند کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں