ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ اسپتال میں مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

ڈپٹی کمشنر مظہر اقبال نے غلط انجکشن لگانے پرعملے کیخلاف کارروائی کاحکم

ہفتہ 9 مارچ 2019 18:57

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) ڈیرہ غازی خان کے ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاں بحق خاتون کے بیٹے کے مطابق انجکشن لگانیوالا شخص ڈسپنسرنہیں تھابلکہ ڈیوٹی ڈاکٹرکے کہنے پرمحبوب نامی شخص نے مریضہ کوانجکشن لگایا۔اہلخانہ کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ انجکشن لگانے کے بعدخاتون کی حالت خراب ہونے پرمحبوب فرار ہوگیادوسری جانب ڈپٹی کمشنر مظہر اقبال نے غلط انجکشن لگانے پرعملے کیخلاف کارروائی کاحکم دیتے ہوئے ڈیوٹی افسرسمیت شام کی شفٹ میں کام کرنیوالے تمام عملے کو معطل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں