سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی،ڈیرہ غازی خان سے ایک دہشت گرد اورسہولت کار باپ سمیت گرفتار

گرفتار دہشت گرد جمشید شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے جا رہا تھا،سہولت کار دہشت گرد کو فنڈنگ کرتا تھا، رپورٹ

جمعہ 29 مارچ 2019 14:15

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈیرہ غازی خان سے ایک دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو اس کے باپ سمیت گرفتار کر لیا ہے، سہولت کار دہشت گرد کو فنڈنگ کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد جمشید شہر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے جا رہا تھا۔خفیہ اطلاع پر اسے گرفتار کر کے بارودی مواد، کیش اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دہشت گرڈ کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور اس کی نشاندہی پر سہولت کار فرخ اور اس کے باپ کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں