کمشنر ڈیرہ غازی خان کا امتحانی مراکز کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام نہم کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔کمشنر و چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر ڈی جی خان نے بوائز و گرلز سنٹر آف ایکسیلنس میں طلباء وطالبات کے کوائف چیک کئے۔

(جاری ہے)

تعلیمی اداروں کے سربراہان،نگران عملہ اور طلبہ سے معلومات لیں۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے ، امتحانی کمروں میں مناسب روشنی اور معاون سہولیات کا خیال رکھا جائے،طلبا و طالبات کو پر سکون امتحانی ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں