ڈیرہ غازی خان میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا عمل جاری

جمعرات 28 مارچ 2024 19:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں رمضان نگہبان راشن کی تقسیم جاری ہے،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی انتظامی افسران،الائیڈ محکموں کا سٹاف مجموعی طور پر202654 مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے فیلڈ میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں ابتک180297راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں جس سے مجموعی طور پر ضلع کے9لاکھ33ہزار لوگ مستفید ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ رجسٹرڈ خاندانوں کے افراد کو نگہبان رمضان پیکیج کے راشن بیگز انکے گھروں تک پہنچانے کے ساتھ رہ جانے والوں کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے اورضلعی انتظامیہ کے افسران اور سٹاف کی مانیٹرنگ کی بدولت راشن بیگز کی تقسیم کا عمل شفاف ترین ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں