حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈیرہ غازیخان کے سرکاری سکولوں میں داخلے جاری

اتوار 7 اپریل 2024 17:00

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ڈیرہ غازیخان کے سرکاری سکولوں میں داخلے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک سرکاری سکولوں میں انرولمنٹ کیلئے متحرک ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسیو بوائز سکول میں ایڈمشن ڈیسک کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انرولمنٹ کیلئے آنے والے طلبا اور انکے والدین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ داخلوں کیلئے مطلوبہ کوائف کی فراہمی کیلئے طلباکی مکمل رہنمائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کو تمام تر تعلیمی مواقع فراہم کررہی ہے اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل کی دستیابی کو ہر فورم میں ممکن بنا رہے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل شہزاد قیصرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں