ڈیرہ غازی خان پولیس پروموشن بورڈ کا اجلاس،ملازمین کی ترقیاں

اتوار 7 اپریل 2024 17:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجادحسن خان کی زیر صدارت سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی کے لیے ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران بطور ممبر بورڈ شریک ہوئے۔ پروموشن بورڈکے اجلاس میں ترقی کے مجوزہ معیارکے مطابق 110 افسران کی ترقی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔

محکمانہ پروموشن بورڈ کی سفارشات پر زیر غور کے بعد میرٹ پر پورا اترنے والے 27 اے ایس آئی کو بطور سب انسپکٹر اور 27 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ پروموشن بورڈ کے اجلاس کے بعد آر پی او کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقادہوا۔

(جاری ہے)

آرپی او نےضلع ڈیرہ غازی خان کے ترقی پانے والے افسران کو ترقی کے بیجز لگائے ۔

اس موقع پر ڈی پی او احمد محی الدین بھی ہمراہ تھے۔ آر پی او نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پروموشن بورڈ میں افسران کی انفرادی کارکردگی ، میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر ترقی دی گئی ہے،ترقیاب ہونے کے بعد تمام افسران کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے،افسران اپنی ڈیوٹیاں پہلے سے زیادہ احسن طریقے سے سر انجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں