پنجاب دانش سکول گرلز برانچ ڈیرہ غازی خان میں تقسیم انعامات کی تقریب

اتوار 7 اپریل 2024 17:40

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان کے پنجاب دانش سکول گرلز برانچ میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں پرنسپل دانش سکول شبنم حسیب،ممبران بورڈ آف گورنرز،اساتذہ،طالبات اور انکے والدین موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں،حکومت پنجاب کا انقلابی دانش سکول منصوبہ کامیابی کی منازل طے کررہا ہے،ہر شعبہ میں ان سکولوں کے طلبا وطالبات نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ دانش سکولوں کے طلبا کے اعتماد،صلاحیتوں کو قومی و عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور یہ طلبا ہمارا اثاثہ و مستقبل ہیں،امید کرتا ہوں یہ طالبعلم زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائیں گے اور اپنے والدین کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں گے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں