ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان کا سنٹرل جیل کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

منگل 9 اپریل 2024 20:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان خالد محمود بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کر کےسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مجسٹریٹ فیاض الرحمن، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بلال اصغر،میڈیکل آفیسراور دیگر جیل افسرن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جیل ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور مختلف بیرکس کا معائنہ کیا اور اسیران سے مسائل پوچھے۔ انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرم میں ملوث دو قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں