ڈیرہ غازی خان میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف اقدامات

منگل 9 اپریل 2024 20:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سجاد حسن خان کے احکامات پر چاروں اضلاع ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈیرہ غازی خان پولیس کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ڈی جی خان میں 351 مساجد، 3کھلے مقامات، مظفر گڑھ میں 518 مساجد، 8کھلے مقامات،راجن پور میں222مساجد،8کھلے مقامات اور لیہ میں 202 مساجد سمیت ریجن بھر میں کل 1312مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے جن کی سیکورٹی کےلیے 19 ڈی ایس پی، 151 انسپکٹر و سب انسپکٹرز سمیت 2604 پولیس افسران اور اہلکاران سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ10 واک تھرو گیٹ، 912 میٹل ڈیٹکٹرزکے ذریعے فیزیکل چیکنگ کی جائے گی جبکہ نمازعیدالفطر کے اجتماعات کی نگرانی کےلیے 428سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کردیئے گئے ہیں ۔ چاندرات پر سکیورٹی اور لاء اینڈآرڈر کو برقرار رکھنے کےلیے خصوصی طورپر 76 پکٹس،77پیٹرولنگ وہیکلز،84موٹرسائیکل اسکواڈاور 23ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل گشت کناں رہیں گی اور1100 سے زائدافسران و اہلکاران مصروف شاہرات ،مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں