ڈیرہ غازی خان ، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے 180لیٹر شراب برآمد کرلی

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرکے 180لیٹر شراب برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ڈی پی او احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں ، اسی سلسلہ میں تھانہ تونسہ پولیس نے ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ کار میں چھپائی ہوئی شراب سے بھرے کین جن میں 180 لیٹر شراب تھی برآمد کرتے ہوئے ملزمان محمد حنیف قوم جٹ سکنہ ملتان اور عصمت اللہ قوم مستوئی سکنہ ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کر لیا اور شراب فروشوں کے خلاف تھانہ صدر تونسہ میں مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں