ڈیرہ غازی خان کے حلقہPP-290 کے ضمنی انتخاب کےسلسلہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات، 1900 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:46

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈیرہ غازی خان کےصوبائی حلقہPP-290 کے ضمنی انتخاب کےسلسلہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، 117 پولنگ اسٹیشنز پر 1900 سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سجاد حسن خان کی ہدایت پر پر ڈی جی خان میں 21 اپریل کو منعقدہ ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں سیکورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق حلقہ PP-290 کے 117 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 15 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 54 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلیے 1900سے زائدافسران و اہلکاران کے ہمراہ پاک آرمی، رینجرز، کوئیک رسپانس فورس، ایلیٹ فورس کی ٹیمیں اور پنجاب کانسٹیبلری کی ریزرویں بھی سکیورٹی کےفرائض سرانجام دیں گے جبکہ لیڈیز پولنگ اسٹیشنز کے لئے لیڈیز سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے پولیس لائنز میں اینٹی رائیٹ فورس اور دیگراضافی ریزرونفری ہمہ وقت تیار اور متحرک پوزیشن میں رہےگی۔حساس نوعیت کے پولنگ اسٹیشنز پرواک تھروگیٹ کی تنصیب کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ اورریکارڈنگ کی جائے گی ۔اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشنز پر تمام ووٹرز کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر لی جائے گی ۔تمام ترصورت حال کو مانیٹر کرنےکےلیے ریجنل پولیس آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں