ڈی جی خان میں گرانفروشوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیاگیاہے ․ ،ڈی سی

جمعہ 24 فروری 2017 19:36

ڈی جی خان۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء)ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروش اور ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیاگیاہے ․ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد 22سے بڑھا کر 35کر دی گئی ہے ․ جرمانوں کی بجائے گرفتاریاں عمل میںلا کر دوسروں کیلئے عبرتناک مثال قائم کرنے اور قانون کی عمل داری کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ․ اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اجلا س میں کیاگیا․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کسی کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی․ ٹیمیں گرانفروشوں کے علاوہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ ، پیمائش اور وزن کم کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کریں ․ مقدمات کے اندراج کیلئے تمام قانونی پہلووں کو مدنظر رکھا جائی․ انہو ں نے کہاکہ دکانداروں کو پابند کیاجائے کہ وہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نرخ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں جس کیلئے ٹیموں کو متحرک کردارادا کرنا ہو گا․ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ چھوٹے دکانداروں کے ساتھ ساتھ بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائی․ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں کے ذمہ دار ہوں گے ․ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا ہر 15روز بعد جائزہ لیا جائے گا․ انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران اشیائے خوردونوش کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکزاور افراد کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے ․ ڈپٹی کمشنر نے اب تک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیی․ اجلاس کو بتایاگیاکہ گزشتہ ماہ 111مارکیٹوں میں 1480چھاپے مارے گئے اور 158گرانفروشوں کو ایک لاکھ 71ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا․ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سرفراز مگسی ، اسسٹنٹ کمشنرز اصغر مجید بلوچ ، عبدالغفار ، سیکرٹری آر ٹی اے کاشف جلیل ، ڈی ایف سی محمد عمران ، ڈی ایچ او ڈاکٹر گل حسن ، جی اے آر حمداللہ کے علاوہ ڈاکٹر عاطف حسیب ، عطااللہ ، ڈاکٹر محمد اسماعیل عباس ، ڈاکٹر ناظم الدین ، ڈاکٹر نذر حسین ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، عطااللہ خان ، عبداللطیف ، ثاقب شہزاد ، ڈاکٹر محمد طارق اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ․

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں