کمشنر ڈیرہ غازی خان نے تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کاافتتاح کر دیا

جمعہ 10 نومبر 2023 22:02

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2023ء) کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اور اے ڈی سی ریونیو عابدہ فرید بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نےفلیگ آف کر کے گاڑی کو ٹریک پر روانہ کیا۔

کوالیفائنگ روانڈ میں رجسٹرڈ ہونے والے 94گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 3خواتین کی گاڑیاں شامل تھیں۔ کوالیفائنگ راونڈ کے لئے کل فاصلہ 3کلو میٹر تھا۔ اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان ناصر محمود بشرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی پاکستان کی دوسرے بڑی ریلی ہے، جس کو کامیاب بنانے کےلئے جنوبی پنجاب کے 3اضلاع مظفرگڑھ، لیہ اور کوٹ ادوکی انتظامیہ اور افسران نے بڑی محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ریلی کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جانا ہے ، آنے والے وقتوں میں اس ریلی میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے جیپ ریسر حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں جاتا ہے جس سے علاقے کی ثقافت کو فروغ ملنے ساتھ روز گار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے جس میں جھومر پارٹی نے علاقائی رقص پیش کیا اور گھوڑ سواری، نیزہ بازی کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں زین محمود نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن فیصل شادی خیل نے حاصل ک جبکہ تیسری پوزیشن میر نادر مگسی نے حاصل کی۔آصف فضل چوہدری اور صاحبزادہ سلطان نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں