محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف علاقوں میں لوکسٹ کے خاتمے کیلئے سپرے کا عمل جاری

جمعرات 7 مئی 2020 17:32

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2020ء) ٹڈی دل کے خاتمے اور لاروہ کی افزائش کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف علاقوں میں سروے اور سپرے کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف علاقوں میں لوکسٹ(ٹڈی دل ) کے خاتمے اور افزائش کے تدارک کیلئے سپرے کا عمل جاری ہے اور اسی سلسلے میں آج تحصیل کلاچی کی یونین کونسل لونی کے علاقے کوٹ ظفر میں نشاندہی کردہ مقامات پر ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے سپرے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ زراعت کے نمائندوں نے بتایا کہ ٹڈی دل ہزاروں کلومیٹر کا فیصلہ طے کرنے جبکہ روزانہ کی بنیا د پر تقریباً 80کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں انکی آمد کے بعد سے بروقت اقدامات اٹھائے گئے جس سے صورتحال قابو میں ہے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ سروے کا عمل جاری ہے اور جہاں کہیں بھی انکی موجودگی یا افزائش کے حوالے سے لاروہ کی موجودگی کی نشاندہی کی جاتی ہے تو متعلقہ علاقوں میں فوری سپرے کا عمل سرانجام دیا جاتا ہے تاکہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے اور افزائش کا بروقت تدارک یقینی بنایا جا سکے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں