رکشہ اور ٹینکر کے تصادم میں 22سالہ نوجوان جاں بحق ، 2افراد زخمی

پیر 29 اپریل 2024 18:30

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) چشمہ شوگر ملز نمبر2ہا ئی وے روڈ پر چنگ چی رکشہ اور ٹینکر کے تصادم میں 22سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ چنگ چی ڈرائیور سمیت 2افراد زخمی ہوگئے، مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں چشمہ شوگر ملز نمبر2ہائیوے روڈ پر چنگ چی رکشہ اور ٹینکر کے تصادم میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور 53سالہ سعید اللہ ولد افضل خان سکنہ حاجی مورہ ،18سالہ سفیان بیٹنی ولد شیر احمد بیٹنی سکنہ جنڈولہ ٹانک حال میرن اور 22سالہ مہربان ولد شیرزمان سکنہ میرن زخمی ہوگئے جن میں سے مہربان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

جبکہ چنگ رکشہ کو بھی شدید نقصان پہنچا ، پروآ پولیس نے سفیان بیٹنی کے والد گل مرجان بیٹنی کی رپورٹ پر ٹینکر نمبرTUD641لسبیلہ کے نامعلوم ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں