میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے سیلز مینوں کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے ،چیف ڈرگ انسپکٹر

جمعہ 5 جولائی 2019 17:01

میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے سیلز مینوں کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے ،چیف ڈرگ انسپکٹر
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج اورنگزیب چودہدری نے دوافروشوں پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کے سیلز مینوں کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھیں ۔انکو بے جاتنگ نہ کریں ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔

اس موقع پر ضلعی ڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی موجود تھے ۔تقریب کے دوران ضلعی چیئر مین حاجی محمد رمضان ،ضلعی جنرل سیکرٹری نور الحسن بلوچ ایڈوکیٹ ،فنانس سیکرٹری خوشحال الرحمٰن خٹک ،سنیئر وائس چیئرمین شمس الرحمٰن خٹک ،وآئش چیئر مین الحاج محمد جعفر سپل،وآئس چیئر میں الحاج محمد طارق ،شیخ مجید گل ،محمد طارق جانی اور صوبائی چیئر مین لطیف الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلز مین میڈیسن کے کاروبار میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی عزت کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جن دکانداروں نے سیلز مینوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپناہے وہ فوری طور پر اپنی اصلاح کریں ۔انہوںنے واضح کیا کہ جوکہ دوافروش ڈرگ لائسنس کے بغیر کاروبار کررہے ہیں وہ فوری طور پر لائسنس بنوائیں ۔اس موقع پر یونین کے عہدیداروں نے ڈرگ انسپکٹر کو مکمل تعاون وحمایت کی یقین دہانی کرائی اور دواساز کمپنیوں کی طرف سے شارٹ ادویات کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں