کورونا وائرس کی دوسری لہر،ایم ای/ایم ایس سی ریگولر اینڈ پرائیویٹ امتحانات منسوخ کردیئے گئے

منگل 1 دسمبر 2020 16:57

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) کورونا وائرس کی دوسری لہرکے تناظر میں حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور کورونا وائرس پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر ایم ای/ایم ایس سی ریگولر اینڈ پرائیویٹ امتحانات منسوخ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات گومل یونیورسٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق 10دسمبر 2020سے شروع ہونے والے ایم ای/ایم ایس سی ریگولر اینڈ پرائیویٹ امتحانات سال 2020 کومنسوخ کر دیا گیا ۔ ان امتحانات کے حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں