ڈیرہ اسماعیل خان،ٹرانفسارمر چوری ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بجلی غائب

جمعہ 18 جنوری 2019 16:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) کچہ ملانہ میں ٹرانفسارمر چوری ہونے کے باعث گزشتہ ایک ماہ سے بجلی غائب،علاقہ اندھیروں میں ڈوب گیا،منتخب عوامی نمائندوں سے مایوس عوام ایکسئن پیسکو ڈیرہ کے پاس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل ملانہ کے گاؤں کچہ ملانہ میں 1ماہ قبل ٹرانسفارمر چوری ہوگیاتھا جس کے باعث کچہ ملانہ میں بجلی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی تعطل کاشکارہے منتخب ممبران اسمبلی کے دروازوں کے چکرکاٹ کاٹ کرتنگ عوام مسئلے کے حل کے لیے سلیم جاوید SJ ہیڈماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول کچہ ملانہ کے پاس پہنچ گئے جس پرسلیم جاویدنے فوری طورپرتحریری درخواست کے ذریعے ایکسئین واپڈاسے کچہ ملانہ گاؤں کیلئے ٹرانسفارمر فراہمی کا مطالبہ کردیا درخواست میں ان کامؤقف تھاکہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گھروں ،تعلیمی اداروں،مدرسوں اور مساجدمیں پانی کی قلت کے باعث شدیدمشکلات کاسامناہے بچے یونیفارم کی بجائے گندے اور غلیظ کپڑوں میں سکول حاضرہورہے ہیں لیٹرینیں گندگی سے اٹ چکی بدبووتعفن کے باعث تدریسی عمل بری طرح متاثر ہورہاہے وبائی امراض کے پوٹنے کاشدیداندیشہ ہے لہذا واپڈاسے گاؤں کچہ ملانہ کیلئے فوری ٹرانسفارمر کی فراہمی کی استدعا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں