ڈیرہ اسماعیل خان، مثبت صحافت خدمت خلق کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ

پیر 14 اکتوبر 2019 17:55

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ممتاز قانون دان صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مثبت صحافت خدمت خلق کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اگر صحافی بھائی مثبت صحافت کو اپنا شعار بنالیں تو اس سے دنیا و آخرت بھی سنواری جاسکتی ہے۔صحافیوں کی پہچان مثبت صحافت ہی ہونی چاہئے اس سے صحافیوں کو معاشرے میں عزت وقار کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون اور صحافی معاشرے کی بہتر تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سرکاری اداروں میں بے ضابطگیاں اور کرپشن نے مستقل بنیادوں پر پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کو صحافی قلم کی طاقت کے ذریعے ان برائیوں کے خلاف جہاد کر کے ختم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مثبت صحافت کے ذریعے مظلوموں کی آواز ڈیرہ کے صحافیوں کا طرہ امتیاز ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ صحافیوں کو صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران لا تعداد مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے اور حکومتی سطح پر بھی صحافیوں کو دی جانیوالی سہولیات کا شدید فقدان ہے،اس کیلئے صحافی برادری کو متحدہو کر اپنے حقوق اور مسائل کے حل کی جنگ لڑنا ہوگی۔افسوس کہ صحافی متحد ہونے کی بجائے مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر اپنی طاقت کوختم کر رہے ہیں۔تمام صحافی بھائیوں کو اپنے مسائل کے حل اور حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈیرہ کے صحافیوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی لے اوران کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں