خواتین کے تنازعہ پر نوجوان قتل، مقدمہ درج

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) خواتین کے تنازعہ پر نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ درازندہ کی حدود علاقہ کھوئی بہارا میں ملزمان نے چھریوں کے پے در پے وار سے عطاء محمد ولد عبداللہ قوم استرانہ سکنہ کھوئی بہارا کو شدید زخمی کردیا جوکہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔

مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔پولیس نے مقتول کے بھائی عبدالرحیم کی رپورٹ پر تین ملزمان ،گلستان ،بوستان پسران زرستان ،عرفان ولد گلستان اقوام استرانہ ساکنان کھوئی بہارہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔وجہ عدوات خواتین کا تنازع بیان کیاگیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں