oعوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں ، علی امین گنڈاپور

غ*مجھے کوئی شکایت نہ کرے ،عوام غیرت کرے اور رشوت خورکو موقع پر سزادے،وزیراعلیٰ

بدھ 20 مارچ 2024 20:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے گائوں سید علیاں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے،عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑ دیں۔ انہوں نے کہاکہ رشوت لینے والا اور دینا والا دونوں جہنمی ہیں، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بنائو، رشوت مانگنے والے افسر کے سر پر اینٹ مارو اور نام میرا لو،رشوت مانگنے والے کے سر پر اینٹ مار کر اس کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے۔ان کا کہناتھا کہ عوام غیرت کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں