ڈیرہ اسماعیل خان،گائوں سید والی میں لکڑی کے ٹال پر تنازع میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا

جمعرات 23 مئی 2019 17:03

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) تحصیل پہاڑپور کے علاقہ گائوں سید والی میں لکڑی کے ٹال پر تنازع میں مسلح ملزمان نے فائرنگ سے تین بھائیوں کو شدید زخمی کردیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پہاڑپور کے گائوں سیدو والی میں مسلح ملزمان نے پسٹل کی اندھا دھند فائرنگ سے تین بھائیوں قدرت اللہ ،رحمت اللہ اور حمید اللہ پسران نعمت اللہ اقوام مدا خیل ساکنان سیدو والی کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فر ارہوگئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔وجہ عدوات لکڑیوں کے ٹال پر تنازع بیان ہوا ہے ۔پولیس نے زخمی حمید اللہ کی رپورٹ پر تین افراد عصمت اللہ ،غلام اللہ اور اکرام کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں