ڈیرہ اسماعیل خان،خربوزوں سے لوڈ ٹرک سے لاکھوں مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:55

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) خربوزوں سے لوڈ ٹرک سے لاکھوں مالیت کا  نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ درابن پولیس نے درابن چیک پوسٹ پر انچارج پوسٹ اکرام اللہ نے ژوب سے آنے والے ہینو ٹرک نمبر 776ـTKN کو مشکوک جان کر روکا۔

(جاری ہے)

ڈرائیور سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام عبدالعلی ولد محمد شاہ سکنہ قلعہ عبداللہ بتلایا ،ٹرک مذکورہ بالا کو مشکوک پاکر چیک کیا گیا اور ٹرک کو خالی کرانے پر 171 گٹو چائنہ نمک(فی گٹو وزن25 کلو گرام)،99گٹو، 25 کلو گرام خشک دودھ ایرانی برآمدہوئے جسکی ٹرک ڈرائیور کوئی بھی قانونی دستاویزات پیش نہ کر سکا جس پر متذکرہ سامان کو نان کسٹم پیڈ(NCP) جان کر قبضہ پولیس کیاگیا جو کہ بعدازاں  کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں