ڈی آئی خان‘ تشہیری مہم میں پینافلکس بینرز کے استعمال پرپابندی عائد

جمعہ 20 جولائی 2018 23:45

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان نے عام انتخابات کی تشہیری مہم میں پینافلکس بینرز کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب عام انتخابات کی تشہیری مہم کے دوران پینافلکس کے بینرز پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر عمل درآمد کویقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144نافذ کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں اور ان کے سپورٹرز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ شہر میں کسی بھی مقام پر پینافلکس کے بینرزآویزاں نہیں کرسکتے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ تاہم غیرسیاسی مقاصدکیلئے پینافلیکس کے اشتہار پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں